اگر آپ سیروتفریح کے لیے امریکی ریاست الباما جائیں اور آپ کا سامان سے بھرا ہوا بیگ گم ہو جائے تواسے ادھر ادھر ڈھونڈنے کی بجائے آپ سیدھے الباما کے شہر سکاٹس بورو جائیے، سکاٹس بورو میں ایک ”لاوارث بیگ سنٹر“ ہے جہاں مسافروں کا گم ہو جانے والا سامان80فیصد رعایتی نرخوں پر فروخت کیاجاتا ہے، یقینا آپ کو آپ کا گمشدہ سامان بھی وہیں ملے گا۔
لاوارث بیگ سنٹر ٹریول کمپنیوں سے مسافروں کے گمشدہ بیگ خریدتا ہے۔اس 40ہزار مربع فٹ کے وسیع و عریض سٹور میں بندوقوں سے لے کر مذہبی تصاویر تک اور دلہنوں کے ملبوسات سے لے کر آئی پیڈز تک سب ملتا ہے اور اس سامان پر 20فیصد سے 80فیصد تک رعایت دی جاتی ہے۔ سنٹر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 99.5فیصد گمشدہ بیگ کے مالکان اپنا سامان تلاش کرتے کرتے یہاں تک پہنچ جاتے ہیں اور اپنا سامان واپس لے جاتے ہیں، محض 0.5فیصد سامان گاہکوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔سٹور میں روزانہ 7ہزار کے قریب نئی اشیاءکا اضافہ ہوتا ہے۔پورے سنٹر کا معائنہ کرنے میں آپ کو کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں اور آپ کو یہاں آنے سے پہلے اشیاءکی قیمت پر بحث کرنے کے لیے خود کو تیار کر لینا چاہیے۔ سٹور میں آنے والی ایک خاتون برینڈا کینٹریل کا کہنا تھا کہ اس سٹور میں نہ صرف خریداری کی جا سکتی ہے بلکہ سیروتفریح کے لیے بھی یہ بہترین جگہ ہے۔
Post a Comment