امریکی ریاست کنٹیکی کی ایک خاتون رکن پارلیمنٹ نے ایک ایسے قانون کا مسودہ منظوری کے لئے پیش کردیا ہے کہ جس پر ان کے مرد رفقائے کار سخت مشتعل ہو گئے ہیں۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ میری لاﺅ مازیان نے نئے قانون کے مسودے میں مطالبہ کیا ہے کہ مردوں کے لئے یہ بات لازمی قرار دی جائے کہ وہ مردانہ طاقت کی دوا کی خریداری کے لئے اپنی بیوی سے تحریری اجازت لیں۔ ان کا موقف ہے کہ وہ خاندانی اقدار کا فروغ چاہتی ہیں اور اس بات کو یقینی بناناچاہتی ہیں کہ مرد طاقت کی ادویات ناجائز تعلقات کے لئے استعمال نہ کریں، بلکہ اگر انہیں اس کی ضرورت پیش آئے تو اس کا استعمال محض ان کے جائز تعلق تک محدود ہو۔
مازیان کے مسودہ قانون پر جب ان کے مرد رفقائے کار نے احتجاج کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ گزشتہ ہفتے کنٹیکی کے گورنر میٹ بیون کی طرف سے پیش کئے جانے والے مسودہ قانون کا جواب ہے جس میں خواتین کو اسقاط حمل سے 24 گھنٹے پہلے ڈاکٹر سے مشورے کا پابند بنایا گیا تھا۔ یہ قانون بھاری اکثریت کے ساتھ پاس کرلیا گیا تھا۔ مازیان کا کہنا ہے کہ اگر آپ خاندانی اقدار کے نام پر خواتین پر پابندیاں عائد کرسکتے ہیں تو انہی اقدار کے لئے مردوں کو بھی پابند بنانا چاہیے کہ وہ صرف اپنی بیویوں کی تحریری اجازت کے ساتھ ہی مردانہ طاقت کی ادویات خرید سکیں۔
Post a Comment