0
برطانوی دارلحکومت میں آج واقعی وہ کام ہونے والا ہے کہ جس کا تصور صرف قصے کہانیوں میں ہی پایا جاتا ہے۔ اس شہر کی فضاﺅں میں درجنوں غبارے تیرتے نظر آئیں گے، جن میں خوش نصیب افراد کے لئے ہیروں کے تحفے ہوں گے۔ مزید جانئے: ’میرے شوہر نے مجھے ویلنٹائن کا ایسا گھٹیا تحفہ دیا کہ میں آج بھی رو رہی ہوں‘ لندن کے شہریوں کے لئے یہ تحائف مشہور اداکارہ سوفی ایلس بیکسٹر کی طرف سے بھیجے جارہے ہیں، جو اس حیرت انگیز پیشکش کے ذریعے اپنے نئے انٹرٹینمنٹ چینل ”ڈبلیو“ کی تشہیرکرنا چاہ رہی ہیں۔ سوفی ایلس کا کہنا ہے کہ فضا میں چھوڑے گئے ہر غبارے میں ہیرا تو نہیں ملے گا البتہ اس میں ایک کارڈ ضرور موجود ہوگا۔ جو کوئی بھی اس کارڈ کی تصویر لے کر #wdiamonddash پر ٹویٹ کرے گا وہ ہیرا جیتنے کا موقع ضرور حاصل کرسکے گا۔ سوفی اپنے نئے چینل کے افتتاح کے موقع پر تقریباً دو ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3 لاکھ پاکستانی روپے) کے ہیرے لٹا رہی ہیں۔غبارہ پکڑ کر ہیرا پانے کا یہ مقابلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد ہیرے جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

Post a Comment

 
Top