اتوار کے روز جب دنیا
ویلنٹائن ڈے کی خوشیوں میں گم تھی تو ایک چینی نوجوان عشق کے میدان میں سب سے بڑی ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد مارے صدمے کے برہنہ ہوکر سڑک پر لیٹا رو رہا تھا۔ مقامی اخبار ”پیپلزڈیلی“ کے مطابق مشرق شہر حینان کی ایک مصروف شاہرہ پر نوجوان کو برہنہ ہوکر لوٹ پوٹ ہوتے اور باآواز بلند روتے دیکھ کر لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے۔ اس نوجوان کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن یہ سڑک پر کبھی ادھر کروٹ لیتا تو کبھی اُدھر، اور اس دوران انجانے میں انتہائی فحش مناظر دنیا کے سامنے پیش کرتا رہا۔ اس واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دلچسپ و عجیب معاملہ تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بصد مشکل نوجوان کو فحش ماتم بند کرنے پر راضی کیا۔ چکراجائے پولیس نے انکشاف کیا کہ نوجوان مقامی یونیورسٹی میں سال چہارم کا طابعلم ہے اور اپنی ایک خاتون ٹیچر کے عشق میں مبتلا تھا۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر یہ پھول لے کر ٹیچر کے پاس اظہار محبت کرنے کے لئے پہنچا لیکن سنگدل ٹیچر نے اسے سخت جھاڑ پلا دی، جس پر یہ صدمے سے بے حال ہو گیا اور خود کو برہنہ کرکے سڑک پر بین کرنے شروع کردئیے۔ اس دوران اس کے لائے ہوئے پھول بھی بکھر گئے اور ان کی پتیاں برہنہ نوجوان کے آس پاس بکھری نظر آئیں۔ اس نامراد عاشق کی ویڈیو انٹرنٰٹ پر بے پناہ مقبول ہورہی ہے۔ جہاں کچھ لوگ اس سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں وہیں اسے ڈانٹ کر بھگانے والی خاتون ٹیچر کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔ اکثر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے ایسے احمق نوجوان کو رد کرکے واقعی عقلمندی کا ثبوت دیا

Post a Comment