0
(#
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اب باضابطہ طور پر 30 سال سے کم عمر کے واحد ارب پتی ہیں جنہوں نے بغیر کسی وراثت کے، صرف 27 سال کی عمر میں video تخلیق کر کے 1 بلین ڈالر سے بھی زیادہ دولت حاصل کی ہے۔ ان کا اصل نام جمی ڈونالڈسن ہے۔ سیلیبریٹی نیٹ ورتھ کے مطابق، وہ دنیا بھر میں آٹھویں سب سے کم عمر کے ارب پتی بھی ہیں جن کی تخمینی دولت 1 بلین ڈالر یعن8350 کروڑ روپے ہے۔



یہ 12 سال کی عمر میں "MrBeast6000" کے نام سے اپنا یوٹیوب سفر شروع کیے تھے۔ 2016 میں گرین وِل کرسچین اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے کچھ وقت کے لیے کالج میں تعلیم حاصل کی، لیکن پھر مکمل طور پر مواد تخلیق کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تعلیم چھوڑ دی اور اپنے مواد پر زیادہ دھیان دینے لگے۔

مسٹر بیسٹ کے ابتدائی ویڈیوز میں ویڈیو گیم کمنٹری، ری ایکشن ویڈیوز اور مزاحیہ کلپس شامل تھے۔ 2017 میں انہوں نے پہلی بار "Counting 100000" نامی ایک وائرل ویڈیو سے نمایاں توجہ حاصل کی، جسے بنانے میں انہیں 44 گھنٹے لگے، اور اس ویڈیو پر 21 ملین سے زیادہ ویوز آئے تھے۔

سال 2018 تک، مسٹر بیسٹ نے اس کام میں مہارت حاصل کر لی تھی جسے اب "سٹنٹ فلاحی مواد" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں ایسے ویڈیوز بنائے جاتے ہیں جن میں دلچسپ چیلنجز کے ساتھ ساتھ بڑی رقم کا عطیہ بھی شامل ہوتا ہے۔

مسٹر بیسٹ صرف ایک یوٹیوبر ہی نہیں بلکہ ایک سمجھدار کاروباری بھی ہیں۔ ان کا مرکزی یوٹیوب چین400 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والا چینل بن چکا ہے۔ مسٹر بیسٹ کو اپنے ویڈیوز سے حاصل ہونے والی تقریباً تمام آمدنی کو نئے مواد پر لگانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

YouTuber Mr Beast Net Worth کے مطابق، ان کی مجموعی دولت 1 بلین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ ان کی عمر 27 سال ہے اور اسی کے ساتھ وہ دنیا کے سب سے کم عمر خود ساختہ ارب پتی بن گئے ہیں۔ وہ دنیا کے آٹھویں سب سے نوجوان ارب پتی بھی بن چکے ہیں اور 30 سال سے کم عمر کے واحد شخص ہیں جنہوں نے بغیر وراثت کے اپنی دولت خود بنائی ہے۔

مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینلز میں مسٹر بیسٹ، بی ریاکٹس، مسٹر بیسٹ گیمنگ اور مسٹر بی فِلینتھروپی شامل ہیں۔ ان تمام چینلز پر مجموعی طور پر 415 ملین سے بھی زیادہ سبسکرائبرز ہیں اور اسی کے ساتھ وہ دنیا کے آٹھویں سب سے کم عمر کے ارب پتی بن گئے ہیں۔


Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post

Post a Comment

 
Top