0
(گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے


 کہ آج جس مقام پر پاکستان پہنچ چکا ہے، وہاں ہم سیاست کے قابل نہیں رہے۔ جہاں بچہ بچہ قرض میں ڈوبا ہوا ہو، وہاں سیاست سے فرصت نہ ہونا شرمناک ہے۔ حیدرآباد میں آئی ٹی کورس ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ یہ معیشت کی جنگ ہے، تلواروں اور ہتھیاروں سے نہیں لڑنی، بلکہ معاشی طور پر لڑنی ہے۔ آج جس مقام پر ہم پہنچ چکے ہیں، پاکستان جہاں آج کھڑا ہے، آپ یقین جانیں ہم سیاست کے قابل نہیں ہیں۔ سیاست کے لیے ہمارے پاس کچھ بچا ہی نہیں۔ جہاں ہم آئی ایم ایف کے مقروض ہوں، جہاں ہمارے ملک کا بچہ بچہ قرض میں ڈوبا ہوا ہو، وہاں اگر ہمیں اب بھی سیاست سے فرصت نہیں ہے، تو یہ بڑے شرم کی بات ہے۔

Post a Comment

 
Top