0
(

#الیکشن ٹربیونل میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کر دی۔ کہا کہ جو ٹربیونل کام کر رہے ہیں انہیں ابھی تبدیل ہم نہیں کر سکتے، اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔ اس معاملے میں حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملاقات میں الیکشن ٹربیونل میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کی ہدایت دی تھی۔ الیکشن ٹربیونل کے حوالے سے کیس عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے۔

Post a Comment

 
Top