0

(جتنا مرضی ظلم کرو، میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا۔ ملک ریاض کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام: ملک ریاض نے کہا کہ یہ سیکورٹی اہلکار بغیر کسی قانونی جواز کے بحریہ ٹاؤن کی عمارت میں گھسنے کے آج کے مناظر ہیں۔ ملکی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی بجائے، گرانے میں دلچسپی کسی ترجیح کی عکاسی کرتی ہے۔ حکومت جبر پر مبنی ایسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی کارروائیوں کے باعث اب کوئی بھی سرمایہ کار پاکستان میں محفوظ کاروبار نہیں کرے گا۔ یہ کارروائیاں پاکستان کی معیشت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوں گی۔ ان سب ظلم و ستم کے باوجود، میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی، کسے وکیل کریں، کسے منصفی۔ جتنا مرضی ظلم کرو، میں ظلم کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا۔

Post a Comment

 
Top