0
(#مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے

مخصوص نشست کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے مخصوص نشست پر سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی حمایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی، پی ٹی آئی کے سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کے معاملے پر پارٹی مشاورت اور مرکزی مجلس عاملہ کی توسیع کا وقت مانگ لیا ہے۔ پارٹی مشاورت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کے حکومتی فیصلے پارلیمنٹ اور کابینہ میں زیر غور لانے کی شرط بھی لگا دی گئی ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف کا رویہ جمہوری نہیں ہے۔ تحریک انصاف خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔ پیپلز پارٹی ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے مخصوص نشست کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے مخصوص نشست پر سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی حمایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی، پی ٹی آئی کے سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کے معاملے پر پارٹی مشاورت اور مرکزی مجلس عاملہ کی توسیع کا وقت مانگ لیا ہے۔ پارٹی مشاورت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کے حکومتی فیصلے پارلیمنٹ اور کابینہ میں زیر غور لانے کی شرط بھی لگا دی گئی ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف کا رویہ جمہوری نہیں ہے۔ تحریک انصاف خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔ پیپلز پارٹی ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

Post a Comment

 
Top