پی ٹی آئی نے 38 آزاد ارکان کی وابستگی کی فارم
الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اضافی دستاویزات بھی منسلک کیے ہیں۔ تین آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف، اور ریاض فتانہ بیرون ملک ہیں۔ صاحبزادے کے وابستگی کی فارم وصول ہوچکے ہیں جو آج جمع کرائے جائیں گے۔ مخصوص نشست کی تحریک انصاف کو الاٹمنٹ کا معاملہ رجسٹر آفیس سپریم کورٹ نے نون لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا۔ ذرائع کے مطابق نون لیگ کی نظرثانی درخواست کو سی پی آر 312 نمبر الاٹ کیا گیا۔ مسلم لیگ نون کی نظرثانی درخواست پر نمبر لگا کر ججوں کی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی۔ ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ چونکہ ججز دو ماہ کی چھٹیوں پر جا رہے ہیں، لہٰذا نظرثانی درخواست دو ماہ بعد سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی۔
Post a Comment