0
(آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی ہیں۔ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔ دونوں فوجیں دو طرفہ فوجی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ کوئی بھی طاقت پاکستان اور چین کی دوستی اور دونوں افواج کے درمیان پائے جانے والے بھائی چارے کو ختم نہیں کر سکتی ہے۔ اسی حوالے سے اسلام آباد سے یہ رپورٹ دیکھئے۔ جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سالگرہ کی تقریب، پاکستان میں چینی سفیر جیانگ کی بطور مہمان خصوصی شرکت، چینی دفاعی اتاشی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا اور پی ایل اے کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی ہیں۔ دونوں ممالک نے سٹریٹیجک ماحول کے اتار چڑھاؤ میں ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ دونوں فوجیں دو طرفہ فوجی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سفیر نے پی ایل اے کی تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ

Post a Comment

 
Top