0
چھوٹے چھوٹے کیڑے تو کسی کے پیٹ میں پیدا ہو سکتے ہیں لیکن چین میں ایک شخص کے پیٹ میں حیران کن طور پر 16فٹ لمبا کیڑا پیدا ہو گیا جس نے ڈاکٹروں کو بھی پریشان کر دیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی چین کے علاقے گوانگ ژی کے شہر نن ننگ(Nanning)کا رہائشی 45سالہ چن (Chen) کچا بیف اور مچھلی کھانے کا شوقین تھا اور کچھ عرصے سے معدے کے امراض میں مبتلا تھا۔ بالآخر وہ ڈاکٹروں کے پاس گیا جنہوں نے اس کے کچھ ٹیسٹ کیے۔ جب ان کی رپورٹس سامنے آئیں تو ڈاکٹر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں 16فٹ لمبا کیڑا موجود تھا۔ ڈاکٹروں کو کیڑا نکالنے کے لیے5دن تیاری کرنا پڑی۔اس مقصد کے لیے چن کو مسلسل پانچ دن تک ہسپتال میں رکھا گیا۔ اس کے پیٹ سے نکال کر ڈاکٹروں نے کیڑا لیبارٹری بھجوا دیا تاکہ سائنسدان اس پر تحقیق کر سکیں۔ ڈاکٹروں نے اس کیڑے کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیف اور مچھلی کے شوقین افراد کو چاہیے کہ وہ انہیں استعمال کرنے سے قبل اچھی طرح پکا لیں ورنہ انہیں بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہ

Post a Comment

 
Top