0
جھوٹ بولنا اچھی بات نہیں ہے لیکن بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے کہ نوکری کے دوران ایسا نہ کرنا ممکن نہیں ہوتا،آئیے آپ کو ایسے جھوٹ کے بارے میں بتاتے ہیں جو نوکری کے دوران کافی فائدہ دیتے ہیں۔ میں یہ کرسکتا ہوں کبھی بھی یہ مت کہیں کہ نہیں کرسکتا کیونکہ اس طرح آپ کا تاثر اچھا نہیں جائے گا لہذا جب بھی کوئی کام دیا جائے تو فوراًکہیں کہ ’ہاں میں یہ کرسکتا ہوں‘۔ کمپنی کو نقصان سے نکالنا آپ کی کمپنی نقصان میں ہوتو یہ مت کہیں کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا بلکہ کہیں کہ میں کمپنی کو نقصان سے نکال سکتا ہوں۔ کبھی باس کی برائی نہ کریں چاہے سابقہ نوکری میں آپ کا باس برا ہو لیکن کبھی بھی اس کی برائی اپنے موجودہ باس کے ساتھ نہ کریں بلکہ کہیں کہ وہ اچھا تھا اور آپ بھی اچھے ہیں کہ اس طرح موجودہ باس کے ذہن میں یہ رہے گا کہ اس کی برائی نوکری چھوڑ کر نہیں کریں گے اور آپ کو وہ اپنے قریب رکھے گا۔ انٹرویو میں پیسے کبھی بھی انٹرویو کے دوران کم پیسے نہ بتائیں بلکہ جو آپ کے ذہن میں ہو اس سے زیادہ پیسے مانگیں تا کہ سودے بازی میں آسانی رہے۔ آپ نوکری سے تنگ نہیں ہیں اگر آپ نوکری سے تنگ بھی ہیں تو کبھی بھی اپنی بیزاری کا کھل کر اظہار نہ کریں بلکہ سب کے سامنے کہیں کہ آپ خوش ہیں اور جلد مزید ترقی کریں گے۔

Post a Comment

 
Top