ترکی میں دولڑکوں نے آج سے 8سال قبل سکول میں اپنے کلاس فیلو کی آئس کریم اور نمکین سورج مکھی کے بیج چرا کر کھائے تھے۔ 8سال تک یہ مقدمہ عدالت میں زیرسماعت رہا اور اس قدر طویل ٹرائل کے بعد گزشتہ روز ان دونوں کو حیران کن طور پر 13سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، حالانکہ ترکی میں ڈکیتی کی سزا بھی اس قدر زیادہ نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں لڑکوں کے خلاف ان کے اس ساتھی نے بھی پولیس کو شکایت نہیں کی تھی، جس کی آئس کریم اور بیج انہوں نے چرائے تھے۔یہ معاملہ ٹیچرز نے سکول میں اٹھایا تھا اور انہوں نے محض لڑکوں کو ڈرانے اور آئندہ ایسی حرکت سے باز رکھنے کے لیے پولیس طلب کر لی تھی۔
Post a Comment