پانی دارلحکومت سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر دنیا کا وہ عجیب و غریب شہر واقع ہے کہ جہاں ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ جن کا تصور صرف فلموں اور کہانیوں میں ہی ممکن ہے۔ یہ شہر جاپان کے میاکے جیما جزیرے پر بسا ہوا ہے اور یہاں ہر شہری ہر وقت گیس ماسک اپنے پاس رکھتا ہے۔ جب شہر میں سائرن کی آواز گونجتی ہے تو ہر کوئی گیس ماسک پہن لیتا ہے اور سارا شہر بھوتوں کی دنیا نظر آتا ہے۔
اخبار ٹیلیگراف کے مطابق میاکے جیما میں نظر آنے والے اس عجیب نظارے کی وجہ ماؤنٹ اویاما کا آتش فشاں ہے جو سلفر گیس کی بھاری مقدار خارج کرتا ہے۔ جب بھی فضا میں سلفر کی مقدار خطرے کی حد سے بڑھتی ہے تو سائرن بج اٹھتے ہیں اور سارا شہر ماسک پہن لیتا ہے۔ یہاں آنے والے سیاح سارے شہر کو ماسک پہنے دیکھ کر واقعی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں اور ان مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے نظر آتے ہیں۔
Post a Comment