0
بالی ووڈ کی فلمساز پوجا بھٹ نے متنازعہ فلم ”جسم“کا پارٹ تھری بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بالی ووڈ ببل ڈاٹ کے مطابق پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ”جسم تھری“سیریز کی بے باک ترین (بولڈسٹ)فلم ہو گی جبکہ لیڈنگ رول میں ایک خاتون اور تین مرد ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ”جسم تھری“ پر کام شروع کر دوں گی اور فلم اگلے سال ریلیز کر دی جائے گی ۔ پوجا بھٹ سے جب سوال کیا گیا کہ آیا آپ ”جسم تھری“میں نئے چہرے بھی متعارف کروائیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی میں کچھ نہیں بتا سکتی ، افواہوں کو گرد ش کرنے دیں۔بتایا گیا ہے کہ ”پاپ“ اور ”ہولی ڈے “ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرنے والی فلمساز ”جسم تھری“کے بے باک ترین ہونے کے منصوبے سے متعلق سنسز بورڈ سے پریشان نہیں ہے۔فلمساز نے بتایا کہ سنسر بورڈ سے کوئی مسئلہ نہیں اگر کسی کو میرے کسی کام سے اتفاق نہیں ہوتا تو اپنی لڑائی لڑتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ”جسم “میں سے بھی سین کاٹا گیا جب کہ اس کے سیکوئل میں بھی بولڈمناظر کو پس پردہ کر دیا گیا ۔ پوجا بھٹ نے بتایا کہ میری فلم” سٹرک “ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ”زخم “ پر پابندی لگا دی گئی ۔ پوجابھٹ نے کہا کہ فلمسازوں کوبھارت میں آزادی اظہار رائے حاصل نہ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے ، ایسا تو یہاں ہوتا ہی رہتا ہے۔فلمساز نے مزید کہا کہ فلم ”روگ“ پر فحاشی کے الزام سے متعلق کیس لڑ رہی تھی تو ان کی سپورٹ میں کوئی بھی آگے نہیں آیا ، 8سال تنہا جنگ لڑی لہذا اب تو مسائل سے نمٹنا اور طنز برداشت کرنا بہت ہی زیادہ آسان ہو گیا ہے ۔ یار رہے کہ 2003میں ریلیز ہونیوالی فلم”جسم “میں بپاشاباسو اور جان ابراہیم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ 2013کے سکیوئیل میں سنی لیون نے بالی ووڈ میں ڈیبیو انٹری دی

Post a Comment

 
Top