
چین کے ایک ریسٹورنٹ میں نوجوان گاہک کو انتظامیہ نے اس امید پرفیڈ بیک فارم دیا تھا کہ وہ اس پر ریسٹورنٹ کی سروس کے معیار کے بارے میں اپنی رائے دے گا مگر نوجوان نے فارم پر اپنی رائے دینے کے بعد مونا لیزا کی تصویر بنا دی۔ بال پوائنٹ سے بنی اس تصویر سے جہاں بنانے والے کی قابلیت کا پتہ چلتا ہے وہیں ریسٹورنٹ کو یہ بھی معلوم ہوگیا کہ اُن کی سروس کتنی سست رفتار ہے۔
نوجوان نے اس تصویر کو ریڈٹ پر پوسٹ کیا ۔تصویر کی تفصیل میں اس نے بتایا کہ اس ریسٹورنٹ کی سست رفتار سروس کی وجہ سے میں نے مونا لیزا کی مکمل تصویر بنا لی
Post a Comment