امریکہ نے ڈرون کا توڑبھی نکال لیا،حفاظتی گن میں جاسوس طیارے کو اتارنے کی صلاحیت بھی ہوگی
)بغیرپائلٹ کے اڑنے والے جاسوس ڈرون پوری دنیا کے لئے درد سربنے ہوئے تھے،یہ جاسوس ڈرون صرف مہلک ہی نہیں تھے عام آدمی کی نجی زندگی بھی اس سے کافی متاثرہونے لگے تھی مگراب ان ڈرون کا توڑنکال لیا گیا ہے،امریکا کے ادارے بیٹلی نے ایک ایسی گن تیارکی ہے جس کے بعدڈرون اب کوئی مسئلہ نہیں رہے،ڈرون ڈیفنڈرکے نام سے بنائی گئی یہ گن ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں آسان اورنشانے کی پکی ہونے کے ساتھ مشکوک اورخطرناک ڈرونز کی پروازروکنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے،اپنی ان خوبیوں کی وجہ سے ڈرون ڈیفنڈرگن گھراورباہرکسی بھی جگہ سیکیورٹی فراہم کرسکتی ہے،ڈرون ڈیفنڈربنانے والوں کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈرون شاٹ گن کے برعکس کی ان کی تیارکردہ گن ڈرون کے علاوہ باقی ہرچیز کے لئے کسی بھی طرح نقصان دہ نہیں،ڈرون ڈیفنڈرریڈیوکنٹرول فریکوئنسی کا استعمال کرتے ہوئے جاسوس ڈرون کا کنٹرول بھی خود حاصل کرسکتی ہے،اس طرح ڈرون ڈیفنڈر چارسومیٹرتک اپنے نشانے پرآنے والے جاسوس ڈرون کو تباہ کرنے کے بجائے اسے صحیح سلامت نیچے اتارنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے،ڈرون ڈیفنڈربنانے والوں کا خیال ہے کہ جلد ہی ان کی تیارہ کردہ گن وائٹ ہاو¿س،فوجی اورتاریخی مقامات کے علاوہ جیلوں کی حفاظت کے لئے بھی استعمال ہونے لگے گی

Post a Comment