0 ہندو خاندانوں نے مذہب تبدیل کر لیا، کس لالچ میں یہ اقدام کیا تفصیلات سامنے آ گئیں
)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے قبائلی علاقے میں آباد سینکڑوں ہندو خاندانوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر چپکے سے عیسائیت قبول کرلی اور اب اس معاملے کی خبر سامنے آئی ہے تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھاگھرا اور وشنو پور کے علاقے میں آباد قبائلی ہندو خاندانوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر عیسائیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو یہ بھی صاف صاف بتادیا کہ انہوں نے مذہب کیوں تبدیل کیا۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی حد سے بڑھ جانے والی غربت اور اپنے بچوں کی بدحالی سے مجبور ہوکر ہندومت کو چھوڑا اور عیسائیت کو قبول کرلیا کیونکہ اس صورت میں انہیں مالی مدد اور اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کی امید نظر آرہی ہے۔
اس واقعے کی خبر ملنے پر بھارتی میڈیا کے شدت پسند حلقے سخت برہم ہیں اور حکومت پر تنقید کررہے ہیں کہ وہ اپنے ہندو شہریوں میں مذہب کی تبدیلی کے رجحان کو روکنے میں ناکام ہورہی ہے۔ حکومت پر تنقید کرنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک بھارت میں لاکھوں ہندوں اپنا مذہب تبدیل کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے کیونکہ حکومت اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔

Post a Comment