0

کرن جوہر نے 22 سالہ عالیہ بھٹ اور اپنی 50 ویں سالگرہ منانے والے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔گوری شنڈے کی آنے والی فلم کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ عالیہ اور شاہ رخ دونوں کی عمر میں 28 سال کا فرق ہے۔کیا فلم میں دونوں رومانس کر رہے ہوں گے؟ اس کا جواب تو ابھی سامنے نہیں آیا لیکن نامہ نگار کہتے ہیں کہ شاہ رخ عالیہ کے والد کا کردار تو ہرگز نہیں کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں ہیرو ہیروئن کی عمر کے فرق کو بہت زیادہ نہیں دیکھا جاتا۔ فلم ’کبالی‘ میں 64 سال کے رجنی کانت کے ساتھ 29 سال کی رادھیکا آپٹے تھیں جن کی عمر کا فرق 35سال ہے۔ خیال رہے کہ رجنی کانت نے دیپیکا پاڈوکون اور سوناکشی سنہا کے ساتھ بھی رومانٹک فلمیں کی ہیں اور یہ دونوں ہیروئنیں 30 سال سے بھی کم عمر کی تھیں۔دلیپ کمار سے لے کر امیتابھ بچن اور عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان تینوں نے خود سے 20 سال کم عمر کی اداکارہ کے ساتھ کام کر رکھا ہے اس لیے بالی وڈ میں یہ کوئی نئی بات نہیں۔البتہ حالیہ دنوں سلمان خان نے سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ شیٹی کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ ہی کام کریں

Post a Comment

 
Top