
اگست۔2015ء) لالی ووڈ فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ غیرمعیاری فلموں کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دوری اختیارکی تھی، چاہنے والوں کی فرمائش پوری کرنے کیلئے 9 برس بعد فلم ’سورانگی‘ میں کام کیا۔ نشہ کرنیوالے نوجوانوں کی زندگی پربنائی جانیوالی فلم 28اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ ’سورانگی‘ کی عکس بندی میانوالی میں کی گئی ہے ،یہ فلم معمول کی کمرشل فلموں کی طرح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں آج کے دورمیں فلمیں بنانیوالے بڑی جرات کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ سے بن رہی ہے جہاں تک میرے کام کرنے کی بات ہے توجب بھی کوئی اچھا کردار ملے گا تومیں ضرور کام کرونگی
Post a Comment