0
کبھی کبھی جب آپ کھانا کھانے کسی ’’ریسٹورنٹ ‘‘ میں جائیں اور ہوٹل سٹاف یا مینجمنٹ آ پ کو کسی ’’ممنوعہ حرکت‘‘ سے روکیں ،تو کیا ملازمین کے ساتھ بحث میں الجھتے ہوئے آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ واپس جا کے کوئی بڑا سا سانپ لا کر کھلا چھوڑ دیں ؟توکچھ ایسا ہی الزام ’’ہروشی موتوہاشی ‘‘ پر عائد کیا گیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ 46سال کے موتوہاشی نے ’’لاس اینجلس سٹوڈیو سٹی میں واقع مشہور زمانہ ’’اروشی ششی آف ٹوکیوریسٹورنٹ‘‘ میں تقریبا 200ڈالر کھانے کا آڈر دیا ،ریسٹورنٹ میں موجود دیگر گاہکوں کے مطابق یہ شخص اہنے ہمراہ ایک چھوٹے سے سانپ کو کھانا کھلانے ہوٹل میں آیا تھا ، سانپ کی موجودگی میں ریسٹورنٹ میں موجود دیگر گاہک کچھ خوفزہ تھے، جس پر ہوٹل مینجمنٹ نے موتوہاشی سے اعتراض کیا اور کافی بحث و تکرار کے بعد وہ غصے کے ساتھ ریسٹورنٹ سے باہر نکل گیا ،جس پر گاہکوں نے سکھ کا سانس لیا ،لیکن کچھ ہی دیر کے بعد موتہاشی نامی یہ شخص واپس ریسٹورنٹ لوٹ آیا مگر اس بار اس کے پاس چھوٹا سانپ نہیں بلکے 10سے 13فٹ لمبا اور خطرناک سانپ موجود تھا ، اس مشکوک شخص نے ہوٹل میں داخل ہوتے ساتھ ہی ریسٹورنٹ سٹاف اور مینجمنٹ کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور فرش پر اس دیو ہیکل سانپ کو کھلا چھوڑ دیا ،بس پھر کیا تھا کھانا کھانے آئے ہوئے مرد و خواتین کی دوڑیں لگ گئیں،اور سانپ کے ڈر کی وجہ سے خواتین نے چیخیں مارنا شروع کر دیں جبکہ لوگ تیزی کے ساتھ ریسٹورنٹ سے باہر کی طرف بھاگے اور دھکم پیل میں بعض لوگ گر بھی پڑے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو بلا لیا ،جس پر پولیس نے ہوٹل میں ادھر اُدھر پٹاریاں مارتے ہوئے سانُ کو بڑی مشکل سے قابو کیا اور اس شخص کو قانون کی خلاف ورزی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ۔موتہاشی کو بعد ازاں 50ہزار یو ایس ڈالر کے بدلے میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

Post a Comment

 
Top