0
جدید ٹیکنالوجی کو جہاں ایک طرف انسانیت کی فلاح کے لئے استعمال کیا جارہا ہے وہیں شیطان کے پیروکار اسے انسانوں کی گمراہ و برباد کرنے کے لئے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے بھی ایک ایسا ہی افسوسناک قدم اٹھا لیا ہے، جس کے نتیجے میں اب فحش فلموں کے کردار دیکھنے والوں کو یوں نظر آئیں گے کہ گویا وہ سکرین پر نہیں بلکہ حقیقتاً ان کے ارد گرد موجود ہوں۔ فحش ویب سائٹ نے یہ کام ورچوئل رئیلٹی (Virtual Reality) ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا ہے اور اسے دنیا بھر میں پھیلانے اور مقبول بنانے کے لئے ورچوئل رئیلٹی فحش مواد مفت فراہم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اس ویب سائٹ نے ورچوئل رئیلٹی فحش مواد تیار کرنے والے ٹیکنالوجی کمپنی ”باڈوئنگ وی آر“ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین گوگل کارڈبورڈ، سام سنگ گیئر وی آر، اور آکیولس رفٹ جیسے ورچوئل رئیلٹی ڈیوائسز کے ساتھ یہ مواد دیکھ سکیں گے۔ ویب سائٹ اپنے شیطانی منصوبے کی کامیابی کے لئے اس قدر سنجیدہ اور پرجوش ہے کہ اس نے صارفین کو ورچوئل رئیلٹی فحش مواد کی طرف راغب کرنے کے لئے 10 ہزار گوگل کارڈ بورڈ چشمے تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہزاروں لاکھوں فحش فلموں کو ورچوئل رئیلٹی کی شکل میں تیار کیا جارہا ہے اور انٹرنیٹ صارفین سے کہا جارہا ہے کہ وہ ورچوئل رئیلٹی گوگلز (ورچوئل رئیلٹی مواد کو دیکھنے کے لئے استعمال ہونے والے خصوصی چشمے ) کا انتظام کرلیں۔ متعدد بڑی فحش ویب سائٹوں کی طرف سے الیکٹرونکس کمپنیوں پر بھی دباﺅ ڈالنا شروع کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈیوائسز کو ورچوئل رئیلٹی فحش مواد سے ہم آہنگ بنائیں۔ الیکٹرونکس کمپنی سونی کو بھی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اس کا پلے سٹیشن ورچوئل رئیلٹی فحش مواد سے ہم آہنگ نہیں ہوگا تو اسے الیکٹرونکس کے میدان میں بہت بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ورچوئل رئیلٹی فحش مواد متعارف کروانے والی ویب سائٹ انٹرنیٹ پر فحاشی کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔ اسے روزانہ تقریباً 6 کروڑ انٹرنیٹ صارفین وزٹ کرتے ہیں۔

Post a Comment

 
Top