0
بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 9کے اختتام پذیر ہونے کے بعد پروگرام پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’کلرز‘ نے’بگ باس ‘ سیزن 10کا اعلان کردیا ہے۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کیلئے ایک بار پھر بھارتی سپر سٹار سلمان خان کا نام سامنے آیا ہے۔لیکن اس بار چینل نے سلمان خان کوپروگرام کی فی قسط گزشتہ سیزن کے مقابلے میں بھاری معاوضہ ادا کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ سلمان خان مشہور زمانہ رئیلٹی شو ’بگ باس ‘ کے پانچ سیزنز کی میزبانی کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 10میں ایک قسط کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے عوض سلمان خان کومعاوضے میں 30فیصد اضافے کے ساتھ 8سے 10کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔ اس سے قبل انہیں سیزن 9 میں فی قسط 6سے8کروڑ کی ادائیگی کی جاتی رہی ہے۔ بگ باس کی عوام میں بے پناہ پذیرائی اور پروگرام کی مقبولیت میں سلمان خان کا کلیدی کردار رہا ہے، بعض حلقوں کے مطابق سلمان خان کو پروگرام کی کامیابی کےلئےلازم جزو تصور کیا جاتا ہے اور سلمان خان کےبغیرعوام میں’بگ باس‘ کی پذیرائی متاثر ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپر سٹار کی جانب سے معاوضے میں اضافہ کی شرط عائد کی گئی تھی جس پر چینل کی طرف سے مثبت جواب دیا گیا ہے اور معاوضے میں اضافے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

Post a Comment

 
Top