0

اگست۔2015ء)بالی ووڈ کے ستاروں کو بھارتی انڈر ورلڈ کے مجرموں سے اکثر دھمکی آمیز کالیں موصول ہوتی رہتی ہیں۔بھارتی انڈر ورلڈ کے مجرم بالی ووڈ کے ستاروں کو دھمکی آمیز کالیں کرکے نہ صرف پیسے وصول کرتے ہیں بلکہ اپنے ساتھ تقریبات میں شرکت کرنے اور تصویریں بنوانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔اب بالی ووڈ کے معروف گلو کار ارجیت سنگ کو انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری نے دھمکی آمیز کال کر کے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ روی پجاری نے ارجیت سنگھ سے دوسٹیج شوز میں بغیر معاوضے پرفارم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق ارجیت سنگھ نے ممبئی کے تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے اور پولیس نے کارروائی کا ا?غاز کر دیا ہے۔

Post a Comment

 
Top