دنیا میں شائد ہی کوئی ایسا خوش قسمت ہوگاجیسا ایک امریکی نوجوان ہوا جس نے کباڑیے سے ایک پینٹنگ کوڑیوں کے دام خریدی لیکن اصل میں اس کی قیمت 70کروڑ روپے نکلی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے رہائشی رے ریلے نے ایک کباڑیے کی دکان سے ایک پینٹنگ 90ڈالر)نوہزار روپے)میں خریدی لیکن بعد میں اسے پتا لگا کہ یہ پینٹنگ اصل میں ایک مشہور جرمن آرٹسٹ سیگمار پولکی کی اصل پینٹنگ ہے اور انتہائی نایاب ہے اور اس کی قیمت کااندازہ 70لاکھ ڈالر(70کروڑ روپے)لگایا گیاہے۔اس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے پینٹنگ کو فریم سے نکالا اور اسمیں ’P-o-l-k-e‘لکھا ہوا تھا۔رے کاکہنا ہے کہ اس کی قیمت سن کر اس پر کپکپی طاری ہوگئی اور اس نے وہ پینٹنگ کافی دن تک چھپا کر رکھی۔
کباڑ کی دکان کے مالک گائی جیکسن کاکہنا ہے کہ ہمارے پاس سینکڑوں تصاویر اور پینٹنگز آتی ہیں اس لئے ہمیں ہر تصویر کی قیمت کا اندازہ نہیں ہوپاتا
Post a Comment