
بالی ووڈاداکاروں میں ایک چیز مشترک ہے کہ وہ رات کو اپنی قیمتی گاڑیاں لے کر سڑکوں پر نکل جاتے ہیں ، چاہے وہ رنبیر کپورہوں یا جان ابراہم، شاہدکپورہوں یا عمران خان ، کترینہ کیف سے علیحدگی کے بعد رنبیر کپور نے بھی ایک مرتبہ اپنے اس شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور کترینہ کیف سے علیحدگی کے بعد دل لبھانے کے لیے کوئی نئی لڑکی نہیں بلکہ نئی رینج روور خرید لی ہے اور اس نیلی رینج روور کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے ۔
رنبیر کپور کے قریبی دوست اداکار کی فور ویل گاڑیوں کیلئے محبت سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے پاس طرح طرح کی گاڑیاں ہیں ، نئی رینج روور کے علاوہ رنبیر کپور کے پاس ایک سفید آڈی اے 8، سرخ آڈی آر8اور مرسڈیز بینزجی 63بھی ہے جبکہ تمام گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر میں 8ضرور موجود ہے ، شاید وہ اپنے آپ کیلئے 8کے ہندسے کو خوش قسمت سمجھتے ہیں
Post a Comment