0
کرنسی سمگلنگ کے کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی پاکستانی سپر ماڈل ایان علی نے یونیورسٹی آف کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ’چپس اینڈ ڈپس ‘نامی برانڈ کا افتتاح کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق یونیورسٹی آف کراچی کے طالب علم رضوان شیخ اور اریبا شیخ نے مشترکہ طور پر یونیورسٹی کی حدود میں ’چپس اینڈ ڈپس‘نامی برانڈ متعارف کروایاہے اور یہ دونوں طالب علم ’پبلک ایڈمنسٹریشن ‘lsquo;ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم ہیں ۔ماڈل ایان نے تقریب میں شرکت کی اور افتتاح بھی کیا ،اس موقع پر ایان علی نے طالب علموں کو پبلک ایڈمنسٹریشن پر لیکچر بھی دیااور دونوں طالب علموں کو ان کی اس بہترین کاوش پر سراہا ۔
ایان علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دونوں طالب علم اپنے کاروبار سے حاصل ہونے منافعے میں سے مخصوص رقم معذور افراد کی مدد کیلئے وقف کریں گے ۔ایان علی کا کہناتھاکہ یونیورسٹی آف کراچی میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

Post a Comment

 
Top