ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور بے باک اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ کے سیکوئل میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اداکارہ پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم کے گانوں نے عوام میں بے انتہا مقبولیت حاصل کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز ایان مکھرجی نے فلم ’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ دونوں اداکار پہلی بار کسی بھی فلم میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔
Post a Comment