0
کرنسی سمگلنگ کے کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی پاکستانی سپر ماڈل ایان علی کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ متنازعہ ہو گیا ۔ماڈل ایان علی کو لوگوں نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سخت تنقید کا نشانہ بنا یا تو کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی ایان علی کو یونیورسٹی کے دورے کی دعوت دینے کی تردید کردی ۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق یونیورسٹی آف کراچی کے طالب علم رضوان شیخ اور اریبا شیخ نے مشترکہ طور پر یونیورسٹی کی حدود میں ’چپس اینڈ ڈپس‘نامی برانڈ متعارف کروایاہے جس میں ما ڈل ایان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایان علی نے طالب علموں کو پبلک ایڈمنسٹریشن پر لیکچر بھی دیا۔ایان علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دونوں طالب علم اپنے کاروبار سے حاصل ہونے منافعے میں سے مخصوص رقم معذور افراد کی مدد کیلئے وقف کریں گے۔ایان علی کا کہناتھاکہ یونیورسٹی آف کراچی میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی کردار ماڈل ایان علی کو جامعہ کراچی کے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا جس میں ماڈل نے طلبہ کو پبلک ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے لیکچر دیا جسے طلبہ بڑی غور سے سنتے رہے۔ لیکچر ختم ہونے کے بعد ماڈل ایان علی نے طلبہ کے ساتھ سلیفیاں بھی لیں۔دوسری جانب جب سماجی ویب سائٹ پر ایان علی کے اس دورے پر تنقید ہوئی تو جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس تقریب کے بارے میں علم نہیں ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تقریب میں ماڈل کو مدعو کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی

Post a Comment

 
Top