0
فلمساز گوری شندے کی فلم’’انگلش ونگلش‘‘2012 میں ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا،فائل:فوٹو
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ہدایتکارہ گوری شندے کی فلم میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے آغاز پر ہی بالی ووڈ کے حکمران خانز میں سے کسی ایک کے ساتھ  کام کرنا کسی بھی اداکار اور اداکارہ کے لیے خواب سےکم نہیں ہے اور اداکارہ عالیہ بھٹ کا کسی بھی خانز کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور نام ور فلمساز کرن جوہر ایک بار پھر مشترکہ طور پرفلم پروڈیوس کررہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلمساز کرن جوہر نے کیا جب کہ فلم کو گوری شندے ڈائریکٹ کریں گی۔

Post a Comment

 
Top