
اگست۔2015ء) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایشیا بھر سے آئی ہوئی حسیناوٴوں میں سے بھارتی حسینہ کانیکہ کپور سب سے زیادہ خوبصورت قرار پائی اور مس ایشیا کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ مقابلے میں فلپائنی حسینہ میری نتھانی اور آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی جیلا گولیوہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مس ایشیا کا خطاب پانے والی کانیکہ کپور کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی۔ بیس سالہ کانیکہ کپور کا تعلق بھارتی شہر نیو دہلی سے ہے۔ مقابلے میں بھوٹان ، چین ، ایران ، ملائیشیا، نیپال، سری لنکا، تبت، ترکمانستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات کی حسیناوٴں نے حصہ لیا
Post a Comment