0
 بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، اداکارہ سشمیتا سین، کرینہ کپورسمیت 6 اداکارائیں بیٹیوں کی اہمیت سے متعلق دستاویزی فلم میں جلوہ گرہوں  گی۔
بھارت میں بیٹیوں کی پیدائش کو زمانہ قدیم سے ہی منحوس تصورکیا جا تا ہے جب کہ کئی نواحی علاقوں میں آج بھی بچیوں کی پیدائش سے قبل الٹراساؤنڈ میں بیٹی کی پیدائش کا علم ہوتے ہی اسقاط حمل کرا دیا جاتا ہے تاہم اب بھارتی معاشرے میں بیٹیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں بھی میدان میں آگئی ہیں۔
بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکارہ فریدہ پنٹو بچیوں کی اہمیت کے حوالے سے دستاویزی فلم ’’وہ پڑھے گی ، وہ اڑے گی‘‘ بنائیں گی جس میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، سابق مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین، کرینہ کپور، پرینیتی چوپڑا، عالیہ بھٹ اور نندا داس اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے بچیوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گی۔

Post a Comment

 
Top