ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کو ذہین اور جینٹل مین قرار دے دیا۔
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کبیر خان کی نئی آنے والی فلم’’فینٹیم‘‘ میں سیف علی خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم میں دونوں اداکاروں کی صلاحیتوں کا تو اندازہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی ہوگا تاہم فلم انڈسٹری کی باربی گرل چھوٹے نواب کی معترف ہوگئیں ہیں اور انہوں نے ساتھی اداکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
فلم کی پروموشن کی تقریب کے موقع پر اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھاکہ سیف علی خان کے ساتھ فلم میں کام کرکے اچھا لگا جب کہ وہ ذہین اور حقیقی جینٹل مین ہیں جن کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔
واضح رہے کہ سیف اورکترینہ کی نئی آنے والی فلم’’فینٹیم‘‘28 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Post a Comment